8

بلاک بسٹر فلم ’کیا کول ہے ہم‘ کے ڈائریکٹر سنگیتھ سیوان چل بسے

[ad_1]

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم ’کیا کول ہے ہم‘ کے ڈائریکٹر سنگیتھ سیوان چل بسے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ہدایت کار کا ممبئی کے ایک اسپتال میں علاج جاری تھا، ان کی موت کی حتمی وجہ کی تصدیق نہ ہوسکی۔

سنگیتھ سیوان نے ملیالم اور ہندی سینما میں کام کیا اور 1992 میں ان کی بنائی گئی ملیالم فلم ’یودھا‘ کو کلاسک سمجھا جاتا ہے۔

بالی وڈ کے نامور اداکاروں تشار اور رتیش دیش مکھ نے سنگیتھ سیوان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں