[ad_1]
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے نیٹ فلکس ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہم نے لوگوں سے تاریخ کے سبق کا وعدہ نہیں کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ویب سیریز کی کہانی کیلئے مختلف جگہوں سے استفادہ کیا گیا ہے لیکن ہم کوئی تاریخی شے نہیں بنارہے تھے۔
سوناکشی سنہا نے کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی ایک فنکار ہیں اور انہوں نے ایک نئی دنیا تخلیق کی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ لوگ مغربی ویب سیریز کو اس کی تمام تاریخی اغلاط کے باوجود پسند کرتے ہیں لیکن انہیں ’ہیرا منڈی‘ پر اعتراضات ہیں۔
[ad_2]
Source link