12

سلمان خان کی بہن ارپیتا کی طلاق؟ بہنوئی آیوش شرما بول پڑے

[ad_1]

آیوش شرما اور ارپیتا خان کے دو بچے ہیں : فوٹو : ویب ڈیسک

آیوش شرما اور ارپیتا خان کے دو بچے ہیں : فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے اپنی اور ارپیتا شرما خان کی طلاق کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سال 2019 میں آیوش شرما اور سلمان خان کی بہن ارپیتا خان سے متعلق یہ افواہیں پھیلی تھیں کہ اس جوڑی کے درمیان طلاق ہورہی ہے اور دونوں عدالت میں طلاق کا کیس فائل کرنے والے ہیں۔

اس افواہ کو چند سال گزر گئے ہیں لیکن اب آیوش شرما نے اپنے حالیہ انٹرویو میں طلاق کی افواہ پر پہلی بار کُھل کر بات کی اور بتایا کہ ارپیتا خان کا اس پر کیا ردعمل تھا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں آیوش شرما نے کہا کہ میری زندگی میں کسی کو بھی اتنی دلچسپی نہیں تھی کہ کوئی میرے بارے میں افواہیں پھیلائے لیکن مجھے ایک افواہ یاد ہے جوکہ میری شادی کے چند سال بعد پھیلی تھی۔

آیوش شرما نے کہا کہ سال 2019 کی بات ہے، میں اپنے بیٹے کو ناشتہ کروانے کے لیے گھر سے باہر لیکر گیا تو راستے میں مجھے چند صحافیوں نے روک لیا اور مجھ سے پوچھنے لگے کہ کیا آپ اور ارپیتا طلاق کے لیے فائل کر رہے ہیں؟

اُنہوں نے کہا کہ میں صحافیوں کا سوال سُن کر بہت حیران ہوا، میں سوچنے لگا کہ میں اپنے بیٹے کو ناشتے کے لیے باہر لایا ہوں اور یہاں مجھ سے طلاق کے بارے میں سوالات کیے جارہے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ جب میں گھر واپس آیا تو میں نے اپنی اہلیہ ارپیتا سے پوچھا کہ کیا وہ مجھے طلاق دینے والی ہے؟ میرا سوال سُن کر ارپیتا اور میں بہت زیادہ ہنسے۔

واضح رہے کہ آیوش شرما اور ارپیتا خان شرما کی شادی سال 2014 میں ہوئی تھی، اس جوڑی کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں