[ad_1]
ممبئی: مداحوں کے شدید غصے کے بعد بالی ووڈ کی سُپر اسٹار دیپیکا پڈوکون کی بھارتی میڈیا کے کیمرے کو تھپڑ مارنے والی ویڈیو ڈیلیٹ کردی گئی۔
گزشتہ روز دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اُنہیں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا، ایئرپورٹ پر بھارتی میڈیا کے چند فوٹوگرافرز بھی موجود تھے جوکہ اپنی ڈیوٹی کرتے ہوئے اس جوڑی کی ویڈیوز اور تصاویر بنا رہے تھے۔
وائرل ویڈیو کے مطابق رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون ایئرپورٹ سے نکل کر اپنی گاڑی کی طرف جارہے تھے کہ اچانک بھارتی میڈیا کا کیمرہ دیکھ کر دیپیکا کو غصہ آیا اور اُنہوں نے کچھ کہے بغیر کیمرے پر زور دار تھپڑ مارا اور پھر اپنی گاڑی میں جاکر بیٹھ گئیں۔
یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں نے بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز پر شدید غصے کا اظہار کیا اور درخواست کی کہ وہ حمل کے دوران اس جوڑی کی رازداری کا احترام کریں۔
مزید پڑھیں: دیپیکا پڈوکون کا بھارتی میڈیا کے کیمرے پر زور دار تھپڑ، ویڈیو وائرل
مداحوں نے دیپیکا پڈوکون کے اس عمل کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی میڈیا کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرنا چاہیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مداحوں کا غصے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا سے دیپیکا پڈوکون کی یہ وائرل ویڈیو ڈیلیٹ کردی گئی۔
واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے رواں سال فروری میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے خوشخبری سُنائی تھی کہ اُن کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی پوسٹ کے مطابق، یہ جوڑی رواں سال ستمبر میں اپنے پہلے بچے کو دُنیا میں خوش آمدید کہے گی۔
[ad_2]
Source link