7

شاہ رخ خان نے ذاتی گھر خریدنے کیلئے راجکمار راؤ کو کیا مشورہ دیا؟

[ad_1]

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی وڈ اداکار راجکمار راؤ نے ممبئی میں ایک پرتعیش گھر خریدا ہے جس کا انڈسٹری میں بہت چرچا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار نے یہ گھر ساتھی اداکارہ جھانوی کپور سے 44 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا ہے۔

اس موقع پر ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ گھر خریدنے کیلئے انہیں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایک اہم مشورہ دیا تھا۔

راجکمار راؤ نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے انہیں سکھایا کہ جب بھی گھر لینا ہو تو اوقات سے زرا زیادہ کا لینا کیوں کہ اوپر والا بھی دیکھتا ہے اور تم خود بھی زیادہ محنت کرو گے۔

واضح رہے کہ 39 سالہ اداکار اپنے نئی فلم ’سری کانتھ‘ کی ریلیز میں مصروف ہیں جس میں انہوں نے ایک نابینا کا کردار کیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں