12

کرپشن کیسز میں سیاستدانوں کو بڑا ریلیف، نیب کے نئے قواعد و ضوابط تیار

[ad_1]

 اسلام آباد: حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے لیے نئے قواعد و ضوابط تیار کرلیے، جس کے مطابق آئندہ کسی بھی سیاستدان کی براہ راست گرفتاری ممکن نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی چیئرمین نیب سے ملاقات ہوئی جس کی اندرونی کہانی کے مطابق اسپیکر نے نیب چیئرمین کو نئے ایس او پیز سے آگاہ کیا۔

نئے ایس او پیز کے مطابق نیب کسی بھی سیاست دان کو براہ راست گرفتار نہیں کرسکے گا، رکن کے خلاف شکایت پر اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے نیب رابطہ کرے گی اور محض الزامات پر کارروائی نہیں کرے گی۔

اسپیکر ایاز صادق نے نئے قواعد و ضوابط سے چیئرمین نیب کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تحقیقات کی سطح پر بھی رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ نیب کا کوئی افسر میڈیا یا عوام میں بیان نہیں دے گا۔

نئے قواعد و ضوابط کے مطابق نیب افسر سیاسی رہنما کے خلاف ریفرنس دائر ہونے پر ہی بیان دے گا اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افسر کو ایک ماہ سے ایک سال قید جبکہ دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاسکے گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں