[ad_1]
ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی نئی فلم ’رامائن‘ کو قانونی جنگ کا سامنا ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم میکرز کو ’پروجیکٹ رامائن‘ کے ٹائٹل پر انٹلیکچوئیل پروپرٹی رائٹس کا مسئلہ ہے۔
ابتدائی طور پر یہ رائٹس الو مانتینا میڈیا وینچرز نے حاصل کیا تھا اور فلم میکرز کی طرف سے اس ٹائٹل کے رائٹس حاصل کرنے کیلئے گفتگو کا آغاز اپریل 2024 میں ہوا لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکی۔
قانونی جنگ سے فلم میں تاخیر کے متعلق کوئی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ اس کا امکان موجود ہے۔
واضح رہے کہ ’رامائن‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور رنبیر کپور کے کردار کی کچھ تصاویر بھی سیٹ سے وائرل ہوئی تھیں۔
[ad_2]
Source link