[ad_1]
ممبئی: ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ پریتی زنٹا اپنے اردگرد بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز دیکھ کر خوفزدہ ہوگئیں۔
پریتی زنٹا ایک بار پھر بڑے پردے پر آنے کے لیے تیار ہیں، وہ عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘لاہور 1947′ میں جلوہ گر ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک عرصے سے سِلور اسکرین سے دور رہنے والی پریتی زنٹا کو حال ہی میں ممبئی میں دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریتی زنٹا جینز اور ٹی شرٹ میں ملبوس ہاتھ میں اپنی نیلی جیکٹ لیے ایک عمارت کے قریب چہل قدمی کررہی تھیں کہ بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز بھی وہاں پہنچ گئے۔
جب فوٹوگرافرز نے پریتی زنٹا سے تصاویر لینے کے لیے کہا تو اداکارہ اُنہیں دیکھ کر بظاہر بےچین اور تنگ نظر آئیں۔
پریتی زنٹا نے بھارتی فوٹوگرافرز سے کہا کہ آپ سب مجھے ڈرا رہے ہیں، یہ کہنے کے بعد اداکارہ تھوڑا آگے گئیں اور عمارت میں داخل ہونے سے پہلے بھارتی میڈیا کو مُسکرا کر پوز دیا اور پھر وہاں سے چلی گئیں۔
اداکارہ کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی میڈیا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، صارفین نے کہا کہ آپ لوگوں کو ہراساں بند کریں، آپ مشہور شخصیات کی پرائیوسی میں خلل ڈالتے ہو، ایسے فوٹوگرافرز پر پابندی لگانی چاہیے۔
ایک صارف نے طنز و مزاح سے بھرپور تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا لیکن بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز سے ڈر لگتا ہے۔
واضح رہے کہ پریتی زنٹا کی نئی فلم ‘لاہور 1947′ میں سنی دیول اور ان کے بیٹے کرن دیول بھی ہوں گے، راجکمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو عامر خان پروڈکشنز ہاؤس نے بنایا ہے۔
[ad_2]
Source link