[ad_1]
حمل:
21مارچ تا21اپریل
آپ نے ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حالات کو قابو کیا ہے آج کا دن بھی آپ سے اسی صبر و تحمل کا تقاضا کرتا ہے لہٰذا معاملات کو صلح کن طریقوں سے حل کرنے کی کوشش کریں۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
دوسروں کے معاملات میں کم سے کم دخل اندازی کریں ورنہ لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں اپنے مزاج کی گرمی کو کنٹرول میں رکھیں۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
راہ چلتے گاڑی چلاتے احتیاط کا دامن پکڑے رکھیں آپ کا کوئی عزیز چال چل کر آپ کو کسی کام میں الجھا سکتا ہے احتیاط برتیں۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
کچھ نام نہاد دوست دوستی کے نام پر آپ کو لے ڈوبیں گے ہوشیار رہیں ورنہ یہ آپ کی بدنامی کا باعث بن سکتے ہیں۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
ہر وقت خود کو خیالی پلائو کی دنیا میں مگن رکھنا آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ خود کو مثبت سوچ کی طرف گامزن رکھیں۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
شریک حیات کے ساتھ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں لہٰذا چھوٹی چھوٹی باتوں کو بنیاد بنا کر لڑنا جھگڑنا ایک لمبی لڑائی کی طرف لے کر جا سکتا ہے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
رشتے داروں کی ایک لمبی لسٹ آپ کے خلاف ایک محاذ کھڑا کر سکتی ہے لہٰذا ان کے ساتھ اتنا ہی میل جول رکھیں جو آپ کے لئے نقصان کا باعث نہ ہو۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
لڑائی جھگڑے سے دور رہیں ورنہ آپ خود ہی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں معمولی معمولی باتوں پر غصہ کرنا نقصان کا موجب ہے۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
نہ چاہتے ہوئے بھی آپ کو کچھ کام کرنا پڑ سکتے ہیں عزیز رشتہ داروں کے کچھ معاملات میں ٹانگ اڑانا نقصان کا باعث ہے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
اپنا فارغ وقت بہتر ہے کسی اچھے کام میں صرف کریں دوسروں کی زندگی میں ملوث نہ ہوں ورنہ اپنے نقصان کے ذمہ دار آپ خود ہونگے۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
کچھ معاملات میں قانونی چارہ جوئی کرنے کی بجائے اسے صلح کن طریقے سے حل کرنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
رشتے داروں سے مفاد حاصل نہ ہو سکے گا البتہ آپ سے ضرور فائدہ حاصل کرنے میں رشتے دار کامیاب ہو جائیں گے۔
[ad_2]
Source link