[ad_1]
اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے لیا۔
انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی قیادت اورپارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ آزاد کشمیر کے حکمران اتحادمیں شامل پیپلزپارٹی آج اہم فیصلے کرے گی۔
علاوہ ازیں صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے وزیراعظم شہباز شریف صاحب سے آزاد کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی اور انہیں عوام کے مطالبات سے پوری طرح آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے پرامن رہنے اور پرامن طریقے سے مسائل کے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
[ad_2]
Source link