[ad_1]
ممبئی: نامور بھارتی اداکار اشوتوش رانا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے۔
سوشل میڈیا پر اداکار کی ایک ویڈیو وائرل جس میں ایک نظم پڑھتے ہوئے لوگوں کو بی جے پی کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ایک سیاسی پارٹی کے کارکن کی جانب سے ان کی ڈیپ فیک ویڈیو بنائی گئی ہے۔
اشوتوش رانا نے کہا کہ اس طرح کی حرکتوں سے ان پر کوئی اثر نہیں پڑتا اور وہ صرف اپنے اہل خانہ اور گرو کو جواب دینے کے پابند ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ویڈیو سے لوگوں کو لگا کہ وہ شاید سیاست میں واپس جارہے ہیں جبکہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بالی وڈ کے متعدد اداکار ڈی فیک ویڈیوز کا نشانہ بن چکے ہیں جس میں عالیہ بھٹ، رشمیکا مندانا اور دیگر شامل ہیں۔
[ad_2]
Source link