[ad_1]
ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ منیشا کوئرالہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نیٹ فلکس ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈپریشن کا شکار رہیں۔
انسٹاگرام پوسٹ نے لکھا کہ انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ ’ہیرا منڈی‘ پروجیکٹ کو مکمل کرسکیں گی لیکن فلم میکرز کو ان پر یقین تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ خدا کا شکر کرتی ہیں کہ کینسر سے صحت یابی اور پچاس کی عمر پر پہنچنے کے بعد انہیں دوبارہ پردہ اسکرین پر آنے کا موقع ملا۔
منیشا کوئرالہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوارے والے سین میں انہیں بارہ گھنٹے تک گیلا رہنا پڑا اور اس سے بہت زیادہ تھکاوٹ کا شکار ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اداکارہ نے مرکزی کردار کیا ہے اور ان کی پرفارمنس کو بہت سراہا جارہا ہے۔
[ad_2]
Source link