11

میری والدہ میری مقروض ہیں، احمد رضا میر

[ad_1]

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنی والدہ کو اپنی مقروض قرار دے دیا۔

12 مئی کو دُنیا بھر میں ‘مدرز ڈے’ منایا گیا، اس موقع پر عام لوگوں سے لیکر معروف شخصیات نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ماؤں کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کیے۔

ان شخصیات میں احد رضا میر بھی شامل ہیں جنہوں نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنی والدہ کے لیے دلچسپ پیغام جاری کیا جوکہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔

احد رضا میر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر والدہ کے ہمراہ اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار ہنس رہے ہیں جبکہ اُن کی والدہ حیرانی سے اُنہیں دیکھ رہی ہیں۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں والدہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ میرے بغیر ماں نہیں بن سکتی تھیں، میں نے اس دُنیا میں آکر آپ کو ماں کا عظیم رشتہ دیا لہٰذا آپ میری مقروض ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اپنی یہ پوسٹ تمام بیٹوں کے نام کرتا ہوں، ہم بھی ‘سنز ڈے’ (Son’s Day) کے مستحق ہیں۔

احد رضا میر نے دُنیا کے تمام بیٹوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جاؤ اپنی ماؤں سے کہو وہ تمہارے بغیر ماں نہیں ہیں۔

آخر میں اُنہوں نے کہا کہ دُنیا بھر کی حیرت انگیز ماؤں کو مدرز ڈے مبارک ہوں اور خاص کر میری والدہ کو یہ دن مبارک ہو۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں