[ad_1]
لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار احمد علی بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں منشیات کا استعمال عام ہے۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے انڈسٹری کے تاریک پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ منشیات کی وجہ سے کئی لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ انہوں نے ڈرگز کی وجہ سے کئی اچھے لوگوں کو گمنامی میں جاتے دیکھا اور کئی لوگ تباہ ہوئے۔
احمد علی بٹ نے کہا کہ انڈسٹری میں قدم جمانے کیلئے فنکاروں پر دباؤ ہوتا ہے کہ وہ منشیات کا استعمال شروع کریں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ 2017 اور میں کچھ عرصہ وہ بھی اس لعنت کا شکار ہوگئے لیکن جلد ہی انہوں نے خود کو سبنھال لیا اور باقاعدہ اپنا علاج کروایا۔
[ad_2]
Source link