[ad_1]
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کے نتیجے میں انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی نئی سطح بھی عبور کرگیا۔
رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پی ایس ایکس میں 547 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا اور 100 انڈیکس بڑھ کر 75079 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ایم ایس سی آئی ریویو میں 3پاکستانی کمپنیوں کی ممکنہ شمولیت، غیرملکیوں کی سرمایہ کاری میں دلچسپی اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں مسلسل کمی کے رحجان سے مقامی سطح پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کم ہونے کی توقعات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ دنوں سے جاری تیزی کا تسلسل برقرار ہے، جس سے طویل مزاحمت کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور ہوگئی۔
مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے فارن انفلوز، آٹو موبائل سیکٹر کے سیلز بڑھنے اور آئی ایم ایف کے اگلے پروگرام شمولیت کے لیے تگ ودو سے غیرملکیوں کے اعتماد کے نتیجے میں قلیل مدتی سرمایہ کاری 84فیصد کے اضافے سے ڈھائی سال کی بلند سطح پر آنے جیسے عوامل کے باعث کاروباری دورانیے میں بدھ کے روز 547 پوائنٹس کی تیزی ہوئی ریکارڈ ہوئی۔
آئی ایم ایف کی 2027 تک مہنگائی کی شرح 6اشاریہ 5فیصد پر آنے اور آئندہ 4سال میں جی ڈی پی نمو بڑھنے کی پیش گوئیوں سے مقامی غیرملکی انویسٹرز کے اعتماد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جس کیپٹل مارکیٹ میں شعبہ جاتی بنیادوں پر سرمایہ کاری رحجان بڑھ گیا، اور نتیجتاً بلندیوں کے نئے ریکارڈز قائم ہو رہے ہیں۔
[ad_2]
Source link