[ad_1]
پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی اور اداکارہ میرب علی کی شادی کے بارے میں بتا دیا۔
حال ہی میں عاصم اظہر نے پروگرام ‘مذاق رات’ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں ایک خاتون مداح نے گلوکار سے پوچھا کہ وہ اور میرب علی شادی کب کررہے ہیں؟
مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے کہا کہ ابھی ہماری شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی لیکن ہم دونوں کی رضامندی ہمارے والدین کے ساتھ ہے۔
عاصم اظہر نے اپنی مداح سے مزید کہا کہ آپ دُعا کریں کہ ہمارے والدین جلد ہمارے لیے اچھی خبر سب کو دیں۔
واضح رہے کہ میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی مارچ 2022 میں ہوئی تھی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: تقریب میں ہانیہ عامر کے نعروں پر عاصم اظہر سیخ پا
میرب نے کم عمری سے ہی ماڈلنگ اور پھر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا، وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ وکالت کی ڈگری بھی حاصل کر رہی ہیں۔
دوسری جانب عاصم اظہر نے حال ہی میں اپنا ڈیبیو البم ریلیز کیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان گہرے تعلقات قائم تھے، بعد میں اس جوڑی کا بریک اَپ ہوگیا تھا جس کے بعد عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی تھی۔
[ad_2]
Source link