[ad_1]
ممبئی: بالی وڈ اداکار راجکمار راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار وہ کنگ خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ’منت‘ کے باہر پورا دن کھڑے رہے۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ جب وہ ممبئی آئے تو شاہ رخ خان کو دیکھنے کیلئے بے تاب تھے اور وہ ان کے گھر کے باہر کھڑے رہے تاکہ اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھ سکیں۔
شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ جب انہیں کنگ خان سے ملنے کا موقع ملا تو اپنے تعارف کیلئے انہوں نے باقاعدہ ریہرسل کی تھی۔
راجکمار راؤ نے بتایا کہ وہ اس وقت حیران ہوگئے جب شاہ رخ خان نے انہیں بتایا کہ وہ ان کے متعلق سب کچھ پہلے ہی جانتے ہیں۔
[ad_2]
Source link