[ad_1]
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئیں۔
رواں سال 20 جنوری کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی دوسری شادی کا اعلان کرنے والی اداکارہ ثنا جاوید اور قومی کرکٹر شعیب ملک ان دنوں نیویارک میں اپنی زندگی کے قیمتی لمحات گزار رہے ہیں۔
دوسری شادی کے بعد، یہ جوڑی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور تنقید کا شکار ہی رہتی ہے، اسی وجہ سے دونوں اسٹارز سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک بھی نظر نہیں آتے لیکن جب بھی ثنا جاوید اور شعیب ملک کی ایک ساتھ کوئی تصویر یا ویڈیو منظرِ عام پر آتی ہے تو صارفین کے لیے موضوع محض بن جاتی ہے۔
اب ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں یہ جوڑی نیویارک میں موجود ہے۔
ثنا جاوید نے اپنی پوسٹ میں شعیب ملک کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن میں دل والے ایموجی اور نظرِ بد سے بچنے والے ایموجی کا استعمال کیا۔
دوسری جانب شعیب ملک نے بھی اہلیہ کے ہمراہ سیر و تفریح کی ایک جھلک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
اس جوڑی کی تصاویر پر ہزاروں کمنٹس آئے لیکن اکثریت تبصرے ایسے تھے جن میں شعیب ملک اور ثنا جاوید پر تنقید کی گئی تھی کیونکہ ثانیہ مرزا اور عمیر جیسوال کے مداح اب تک ثنا اور شعیب پر برہم ہیں۔
مزید پڑھیں: ثنا جاوید کی سالگرہ پر شعیب ملک کی پوسٹ وائرل
واضح رہے کہ ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔
ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔
[ad_2]
Source link