[ad_1]
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹول میں پیش آنے والے واقعے پر پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان سے معافی مانگ لی۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان (اے سی پی) کی جانب سے منعقد کیے گئے دو روزہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول (پی ایل ایف) کا اختتام ہوگیا ہے۔
اس تقریب میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں دورانِ تقریر، اُن کے ساتھ اسٹیج پر ناگوار واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں ماہرہ خان کی تقریر کے دوران ہجوم کی جانب سے اداکارہ پر کوئی نامعلوم چیز پھینکی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: “یہ ناقابل قبول ہے”، ماہرہ خان کا لٹریچر فیسٹیول واقعے پر بیان آگیا
اس واقعے کے بعد ماہرہ خان نے اپنی تقریر روک دی تھی اور شائقین سے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کی طرف نامعلوم چیزیں پھینکی جارہی ہیں۔
اب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس واقعے پر اداکارہ سے معذرت کی ہے، پاکستان لٹریچر فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں ماہرہ خان کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر بےحد شرمندہ ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ جو ناگوار سلوک ماہرہ خان کے ساتھ کیا گیا وہ پورے بلوچستان نے نہیں بلکہ صرف اُس ایک شخص نے کیا، میں بحثیثت بلوچ اس واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ میں ماہرہ خان سے معافی کا طلب گار ہوں۔
[ad_2]
Source link