[ad_1]
فرانس: دُنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول ‘کانز’ میں معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فرانس کے شہر کان میں 77ویں کانز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز کے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسرز شرکت کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھارتی شخصیات کی کانز میں شرکت کی تصاویر تو وائرل ہورہی ہیں لیکن بہت ہی کم لوگ یہ جانتے ہوں گے کہ پاکستانی گلوکار علی ظفر بھی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے فرانس پہنچ گئے ہیں۔
علی ظفر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو میں پوسٹ کی جس میں وہ سر سبز جنگل میں بارش سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
گلوکار نے کہا کہ جب بھی آپ سفر پر جائیں تو سب سے پہلے قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہوئیں، بارش ہو یا طوفان یا چمکتا سورج ہو، ہر موسم کو انجوائے کریں۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں کے کیپشن میں یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ کانز میں اُن کا پہلا دن ہے۔
علی ظفر نے کانز میں اپنی اہلیہ عائشہ فضلی کے ہمراہ بھی چند قیمتی لمحات گزارے جس کی تصاویر بھی گلوکار نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔
گلوکار نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنا ‘کانز فلم فیسٹیول’ میں شرکت کا لُک بھی شیئر کی، تصویر میں گلوکار کے ہمراہ اُن کی اہلیہ اور دیگر دو شخصیات موجود ہیں۔
یاد رہے کہ 15 مئی سے شروع ہونے والا ’’کانز فلم فیسٹیول‘‘ 25 مئی تک جاری رہے گا۔
[ad_2]
Source link