[ad_1]
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ پہاڑیوں پر ہیٹ ویو کی وجہ سے لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی۔
وزیراعظم کی معاون برائے وزارت موسمیاتی تبدیلی رومینہ خان نے بتایا کہ مارگلہ پہاڑیوں پر لگنے والی آگ تین کلومیٹر سے زائد رقبے پر پھیل گئی ہے، جس پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور سی ڈی اے کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔
رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ ہیٹ ویو اور ہوا کی رفتار میں اضافے کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، آگ لوئی ڈنڈی، رتہ ہوتر اور پیرسوہاوہ کے قریب 3 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور یہ آندھی کی وجہ سے بہت تیزی کے ساتھ پھیلی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تقریبا 150 اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں، کسی جانی نقصان سے بچنے کے لیے احتیاط سے کام کیا جا رہا ہے۔ رات کے اس پہر میں بھی سی ڈی اے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام موقع پر موجود ہیں۔
[ad_2]
Source link