9

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

[ad_1]

 لاہور: پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نامور پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں،علی ظفر کو فنی خدمات پر ملکی اور غیر ملکی متعدد ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

ممتاز گلوکار،موسیقار،اداکار اور ماڈل علی ظفر 18 مئی 1980ء کو لاہور میں پیدا ہوئے اور فنی کیرئیر کا آغازاداکارہ و ہدایتکارہ ثمینہ پیرزادہ کی فلم ’شرارت‘ میں گانا گا کر کیا۔

علی ظفر کو اپنے گانوں کی البم ”حقہ پانی“ کے گانے ”چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے“ سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی جبکہ ان کے حمدیہ اور نعتیہ کلام کو بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا۔

انہوں نے فن اداکاری کا آغاز بھارتی کامیڈی فلم ”تیرے بن لادن“ سے کیا جس کے بعد علی ظفر پاک بھارت کے ابھرتے ہوئے اسٹار بن گئے۔

 

پاکستان اور بھارت میں موسیقی کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے علی ظفر کوبیشمار ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں