14

رواں مالی سال پاکستانی معیشت کی شرح نمو2 فیصد ہونیکی توقع ہے، اقوام متحدہ

[ad_1]

جنوبی ایشیا کے بیشتر ملکوں نے جولائی تا دسمبر کرنسی کی قدر میں کمی کے دبائو کا سامنا کیا۔ فوٹو: فائل

جنوبی ایشیا کے بیشتر ملکوں نے جولائی تا دسمبر کرنسی کی قدر میں کمی کے دبائو کا سامنا کیا۔ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اقتصادی امکانات میں بہتری کے باعث رواں سال کے دوران پاکستانی معیشت کی شرح نمو2 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی اور سماجی امور ( ڈی ای ایس اے) کی طرف سے جاری عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات نامی رپورٹ میں کہا گیا کہ درپیش اقتصادی چیلنجز کے باوجود 2024 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی میں 2فیصد اضافہ متوقع ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ 3 بلین ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کیا ہے۔ اس پروگرام سے معیشت کو مستحکم کرنے اور ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

یو این ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک اینڈ سوشل افیئرز کے عہدیدار شانتانو مکھرجی نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کے بیشتر ممالک نے 2023 کی دوسری ششماہی کے دوران کرنسی کی قدر میں کمی کے دباؤ کا سامنا کیا۔ جولائی اور اکتوبر کے درمیان کچھ ملکوں کی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 6.5 فیصد کے قریب اضافہ ہوا اور ڈالر 11 کرنسیوں کے مقابلے میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

رپورٹ میں عالمی معیشت کی شرح نمو رواں سال 2.7 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں