9

سنجے دت سیاست میں آ رہے ہیں؟ اداکار نے خود بتا دیا

[ad_1]

سنجے دت کی سیاست میں قدم رکھنے کی افواہیں گردش کررہی ہیں:فوٹو:فائل

سنجے دت کی سیاست میں قدم رکھنے کی افواہیں گردش کررہی ہیں:فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار سنجے دت نے سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق خبروں پر ردعمل دے دیا۔

سنجے دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بیان میں کہا کہ میرے سیاست میں آنے کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔ میں نے تمام افواہوں کو ختم کرنا چاہتا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ میں نہ تو کسی سیاسی جماعت کو جوائن کررہا ہوں اور نہ ہی کسی حلقے سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ اگر کبھی سیاست میں آیا تو میں خود اپنے پرستاروں اور دنیا کو بتاؤں گا۔

سنجے دت کا مزید کہنا تھا کہ جب تک میں خود نہ بتاؤں میرے بارے میں چلنے والی خبروں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔ اداکار کے مداحوں نے ان کے سیاست میں آنے کی خبروں پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ ایک مداح نے سنجے دت سے درخواست کی کہ وہ سیاست میں قدم نہ رکھیں بلکہ ایک اچھے اداکار کے طور پر کام کرتے رہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں