8

‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کے ‘سوڈھی’ کو پولیس نے حراست میں لے لیا

[ad_1]

گروچرن سنگھ 22 اپریل سے لاپتہ تھے : فوٹو : ویب ڈیسک

گروچرن سنگھ 22 اپریل سے لاپتہ تھے : فوٹو : ویب ڈیسک

نئی دہلی: مشہور زمانہ بھارتی ڈرامہ ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ میں روشن سنگھ سوڈھی کے کردار سے شہرت پانے والے گروچرن سنگھ چند ہفتوں کی گمشدگی کے بعد گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 22 اپریل سے لاپتہ اداکار گروچرن سنگھ 17 مئی کی شب اپنے گھر واپس آئے جس کے بعد پولیس نے اُنہیں حراست میں لے لیا۔

گروچرن سنگھ نے تفتیش کے دوران پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے مذہبی سفر پر تھے، اسی لیے اُن کا موبائل فون بھی بند تھا اور وہ کسی سے بھی رابطے میں نہیں تھے۔

اداکار نے کہا کہ اُنہوں نے اپنے مذہبی سفر کے دوران لدھیانہ اور امرتسر سمیت مختلف بھارتی شہروں کے گُردواروں میں قیام کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اس سفر کے دوران، اُنہیں واپس گھر جانے کا احساس ہوا کیونکہ وہ اپنے اہلخانہ اور دوست احباب کو آگاہ کیے بغیر ہی مذہبی سفر پر نکل پڑے تھے۔

مزید پڑھیں: ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کے ‘سوڈھی’ نے اپنی گمشدگی کا ڈرامہ کیا؟

گروچرن سنگھ نے مزید کہا کہ اُنہیں اپنے والدین اور دوستوں کی پریشانی اور فکر کا احساس ہوا تو وہ واپس گھر لوٹ آئے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گروچرن سنگھ ایک ایسے مذہبی فرقے کے پیروکار ہیں جو مراقبہ کرتا ہے، وہ اس سے قبل مراقبہ کے لیے ہمالیہ جانے میں بھی اپنی دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں گروچرن سنگھ کے والد نے اپنے بیٹے کے اغوا ہونے کی شکایت درج کروائی تھی، اداکار کے والد نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ اُن کا بیٹا 22 اپریل (پیر) کو دہلی سے ممبئی کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن وہ ممبئی نہیں پہنچا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں