9

سارہ علی خان کی شادی کی خبریں سرگرم

[ad_1]

سارہ علی خان نے ایک بزنس مین سے منگنی کرلی ہے : فوٹو : فائل

سارہ علی خان نے ایک بزنس مین سے منگنی کرلی ہے : فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی و اداکارہ سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کل سارہ علی خان اپنی نئی آنے والی فلم ’میٹرو ان دںو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اداکارہ نے اس فلم کے بعد دوسرا کوئی پراجیکٹ سائن نہیں کیونکہ وہ رواں سال شادی کے بندھن بندھ جائیں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریڈٹ پر ایک صارف نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سارہ علی خان نے ایک بزنس مین سے منگنی کرلی ہے لیکن اداکارہ اور اُن کے اہلخانہ نے اس منگنی کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔

ریڈٹ صارف نے کہا کہ سارہ علی خان نے ناصرف منگنی کرلی ہے بلکہ وہ رواں سال کے آخر تک شادی بھی کرلیں گی، اسی وجہ سے اداکارہ نے مزید کوئی پراجیکٹ سائن نہیں کیا کیونکہ وہ اپنی فلم ’میٹرو ان دںو‘ کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد شادی کی تیاریوں میں مصروف ہوجائیں گی۔

مزید پڑھیں: فلمیں فلاپ ہونے پر بالی ووڈ میں بُرا سلوک کیا گیا، سارہ علی خان کا انکشاف

پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے سارہ علی خان کی پھوپھو صبا پٹوڈی کے ایک کمنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جوکہ اُنہوں نے فروری 2024 میں اپنی بھتیجی کی پوسٹ پر کیا تھا۔

صبا پٹوڈی نے سارہ علی خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’چلو تمہاری شادی کروادیتے ہیں‘۔

saba

دوسری جانب سارہ علی خان یا اُن کے اہلخانہ کی جانب سے ابھی تک شادی کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سارہ علی خان، بالی ووڈ کے نواب اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی ہے، سیف علی خان نے پہلی شادی 1991 میں اپنے سے بڑی عمر کی ساتھی اداکارہ امریتا سنگھ سے کی تھی جن سے ان کے دو بچے سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔

امریتا سنگھ سے طلاق کے بعد سیف علی خان نے 2012 میں کرینہ کپور کے ساتھ دوسری شادی کی تھی جس سے ان کے دو بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں