[ad_1]
راولپنڈی: راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر حملے میں ملوث تیسرا دہشت گرد بھی ٹانک میں مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم سے منسلک ملزم سی ٹی ڈی راولپنڈی کو مطلوب تھا، عمران عرف یونس راولپنڈی میں ڈولفن فورس کے اہلکار کو شہید کرنے کے بعد ساتھی سمیت فرار ہوگیا تھا جبکہ ملزم کے دو ساتھی سی ٹی ڈی راولپنڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران پہلے ہی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ کالعدم تنظیم سے وابستہ ملزمان ٹانک میں زخمی ہونے والے ساتھی کے علاج کے لیے راولپنڈی کے نجی اسپتال میں موجود تھے جہاں ساتھی کے علاج معالجہ کرانے کے بعد واپس جارہے تھے کہ مال روڈ صدر پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں سے آمنا سامنا ہوا تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی اور کمیٹی چوک کے قریب مری روڈ پرکراس فائر کے دوران ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے ڈولفن فورس اہلکار کو شہید اور دوسرے کو زخمی کردیا تھا اور خود گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔
گاڑی سے پولیس کو ملزمان کی تصاویر اسلحہ لائنسنس وغیرہ ملے جبکہ پولیس نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھا اور دو ملزمان کو ںھابڑا بازار سے قابو کرکے سی ٹی ڈی کے حوالے کیا جبکہ دو ملزمان فرار ہوجانے میں کامیاب رہے۔
بعد ازاں سی ٹی ڈی کو حوالے کیے جانے والے دونوں ملزمان تفتیش کے دوران نشاندہی کیلئے جی ٹی روڈ کے مندرہ اور روات کے علاقے میں لے جایا گیا تو وہاں کراس فائرنگ میں دونوں ملزمان اپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈولفن فورس پر حملے مین تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ چوتھا کار ڈرائیور تھا جس کو انہوں نے ٹانک سے محض ڈرائیور کے طور پر ہائیر کیا تھا اور اسکا کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہیں۔
[ad_2]
Source link