[ad_1]
کراچی: پاکستانی اداکارہ ملائیکہ ریاض نے کہا ہے کہ وہ کسی غریب لڑکے سے شادی نہیں کریں گی بلکہ ان کے ہمسفر کو امیر ہونا چاہئے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فلم ’یاریاں‘ کی اداکارہ نے کہا کہ انہیں ایسا لڑکا چاہئے جو ان کو انڈسٹری میں رہنے کیلئے سپورٹ کرسکے۔
ملائیکہ ریاض کا کہنا تھا کہ لڑکا نہ صرف معاشی طور پر مستحکم ہو بلکہ وہ فیملی کے ساتھ رہنے والا ہو کیوں کہ وہ اکیلی نہیں رہ سکتی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ماڈلنگ کے شعبے میں انہیں خاص مزہ نہیں آیا اسی لئے وہ ڈرامہ انڈسٹری میں داخل ہوئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اپنی تعلیم مکمل نہ کرنے کا بہت افسوس ہے اور ابھی وہ کسی کے ساتھ ریلیشن شپ میں نہیں ہیں۔
[ad_2]
Source link