7

موبائل فونز، ٹیلی کام مصنوعات کی درآمدات میں 438 فیصد اضافہ

[ad_1]

جولائی 2023 سے لے کر اپریل 2024 تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر 57.13 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا (فوٹو : فائل)

جولائی 2023 سے لے کر اپریل 2024 تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر 57.13 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا (فوٹو : فائل)

اسلام آباد / کراچی: موبائل فونز اورٹیلی کام مصنوعات کی درآمدات مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ پر 438 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جولائی 2023 سے لے کر اپریل 2024 تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر 57.13 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 438 فیصد زیادہ ہے۔

دوسری جانب ملک سے چاول کی برآمدات میں دس ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 76.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اپریل 2024 تک کی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو 3.063 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 76.23 فیصد زیادہ ہے۔

مزید برآں رواں مالی سال کے 10 ماہ میں غذائی اشیا کی برآمدات میں 2 ارب ڈالر سے زائدکا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں