11

رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا

[ad_1]

 اسلام آباد: رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا، ملک کی جی ڈی پی کی شرح 3.5 کے ہدف سے کم ہوکر 2.38 فیصد رہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کا ایجنڈا جی ڈی پی کی رپورٹ کو منظور کرنا تھا۔ اجلاس سیکرٹری پلاننگ اویس منظور سمرا کی زیر صدارت ہوا جس میں خزانہ، زراعت، صنعت وپیداوار سمیت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے نمائندے شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں موجودہ مالی سال میں معاشی کارکردگی سمیت صنعت، زراعت اور  سروسز سیکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

جس میں ملکی معیشت سے متعلق اعداد و شمار پیش کیے گئے۔  ذرائع کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ معاشی ترقی کا ہدف 3.5 فیصد تھا لیکن 2.38فیصد رہی، زرعی شعبے کی ترقی 6.25 فیصد اور صنعتی شعبے کی ترقی 1.21 فیصد رہی۔

گندم کی فصل 11.64فی صد اضافے سے 28.16 ملین رہی، کپاس کی فصل 108 فیصد اضافے سے 10.22 ملین بیلز رہی، چاول کی پیداوار 34.78 فیصد اضافے سے 98 لاکھ 70 ہزار ٹن رہی، مکئی کی پیداوار 10.3فیصد کمی سے 98 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں شرح نمو 2.71 فیصد، دوسری سہ ماہی میں 1.79 فیصد اور تیسری میں 2.09 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں