8

فیصل قریشی کا اپنی والدہ کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا

[ad_1]

  کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کا اپنی والدہ کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

 شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور فیصل قریشی کی والدہ افشاں قریشی کا ایک انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں نے اللہ سے دعا مانگی تھی کہ میرے بیٹے کو بہت بڑا اسٹار بنائے اور میری یہ دعا قبول ہوگئی لیکن مجھ سے ایک غلطی یہ ہوئی کہ مجھے یہ بھی دعا کرنی چاہئے تھی کہ اللہ اسے اچھا بیٹا اور اچھا انسان بھی بنائے‘۔

اسی ویڈیو کلپ میں افشاں قریشی نوجوان نسل کو والدین کی عزت کرنے کی ترغیب دیتی نظر آئیں جس سے یہ تاثر ملا کہ فیصل قریشی کی والدہ اپنے بیٹے سے ناراض ہیں۔

مزید پڑھیں: میرا بیٹا بڑا اسٹار بن گیا لیکن اچھا انسان نہیں بن سکا، والدہ فیصل قریشی

انسٹاگرام پر ایک پیج کی جانب سے اداکارہ کے انٹرویو میں بولے جانے والے الفاظ کو مینشن کرکے پوسٹ لگائی گئی جس پر افشاں قریشی نے اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ لوگ جھوٹی خبریں پھیلانے سے کبھی باز نہ آنا، برائے مہربانی میرے اور میری فیملی سے متعلق ایسی خبریں نہ پھیلائیں، ویوز اور کمنٹس حاصل کرنے کے لیے ان گھٹیا طریقوں کو استعمال کرنا چھوڑ دیں‘۔

اداکارہ افشاں قریشی کے اس کمنٹ کا اسکرین شاٹ ان کے بیٹے فیصل قریشی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ارے ساری اسپائس ہی ختم کردی ہماری اماں نے اب لوگ کیا کریں گے‘۔

faisal post



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں