[ad_1]
فرانس: مس یونیورس پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی ایریکا رابن نے کانز فلم فیسٹیول میں شاندار ڈیبیو کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
24 سالہ ایریکا رابن نے دُنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول کانز میں پہلی بار شرکت کے لیے معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کا تیار کردہ گولڈن رنگ کا چمکیلا گاؤن زیب تن کیا۔
ایریکا رابن ‘کانز’ فلم فیسٹیول کی سب سے مقبول فلم ‘دی سبسٹینس’ کے پریمیئر کے موقع پر ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں، اُنہوں نے دیگر شرکا اور فوٹوگرافرز کو اپنی پُرکشش شخصیت سے مسحور کیا۔
مِس یونیورس پاکستان ایریکا رابن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں اور کہا کہ میرے لیے کانز فلم فیسٹیول 2024 میں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا بہت فخر اور اعزاز کی بات ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی حسینہ ایریکا رابن کے عالمی مقابلۂ حسن کے اسٹیج پر جلوے
اُنہوں نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں نے کانز فلم فیسٹیول کی سب سے کم عُمر ترین خاتون اور پاکستانی بیوٹی کوئین کے طور پر ریڈ کارپیٹ پر واک کی۔
ایریکا رابن نے کہا کہ میں اپنے گھر سے کانز تک کے سفر میں، اُن تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا، مجھے محبت دی اور میرے اوپر بھروسہ کیا۔
ماڈل کا مزید کہنا تھا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں نے فلم ‘دی سبسٹینس’ کے پریمیئر میں بطور مہمان شرکت کی۔
[ad_2]
Source link