6

فرح خان نے بالی وڈ انڈسٹری کے سب سے بڑے کنجوس اداکار کا نام بتادیا

 ممبئی: بالی وڈ کی نامور فلمساز فرح خان نے انڈسٹری کے سب سے زیادہ کنجوس اداکار کے نام کا انکشاف کیا ہے۔

فرح خان اور اداکار انیل کپور نے کامیڈین کپل شرما کے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کی جس کا پرومو سامنے آیا ہے۔

اس موقع پر کپل شرما نے فرح خان سے پوچھا کہ وہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ کنجوس کسے سمجھتی ہیں، خود کو یا انیل کپور کو؟

فرح خان نے بتایا کہ ان کی نظر میں بالی وڈ میں سب سے زیادہ کنجوس شخص اداکار چنکی پانڈے ہیں۔

شو کے دوران ہی فرح خان نے چنکی پانڈے کو فون کیا اور ان سے 500 روپے مانگے جس پر چنکی پانڈے نے انہیں اے ٹی ایم جانے کا مشورہ دیا۔

فرح خان نے کہا کہ 50 روپے ہی دے دو تو چنکی پانڈے نے بہانہ بنایا کہ فون پر آواز ٹھیک سے نہیں آرہی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں