8

جسٹس محسن اختر کیانی کی کاز لسٹ دو روز سے منسوخ

[ad_1]

ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی طبعیت ناسازی کے باعث آج چھٹی پر ہیں

ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی طبعیت ناسازی کے باعث آج چھٹی پر ہیں

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین عدالت کیس کی سماعت منسوخ ہوگئی۔

جسٹس محسن اختر کیانی کی رخصت کے باعث ان کی آج کی تمام کازلسٹ منسوخ ہوگئی جس میں جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین عدالت کیس بھی شامل ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے آج سماعت کرنا تھی۔ توہین عدالت کیس کی آئندہ تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی طبعیت ناسازی کے باعث آج چھٹی پر ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی کل بھی ناسازی طبیعت کے باعث چھٹی پر تھے جس کی وجہ سے گزشتہ روز بھی ان کی کاز لسٹ کینسل تھی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں