10

مری میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، حملے میں سرکاری اہلکار زخمی

[ad_1]

(فوٹو: اسکرین گریب(

(فوٹو: اسکرین گریب(

مری: غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران شرپسندوں کے حملے میں سرکاری اہل کار زخمی ہوگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مری میں تجاوزات اور جنگل کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کلین اپ شروع کیا گیا۔ اس دوران بانسرہ گلی،کارٹ روڈ، شارٹ کٹ روڈ، اپر جھیکا گلی روڈ، سرکٹ روڈ، لکوٹ ایکسپریس وے، دریا گلی، شیوالا میں کارروائی کی گئی اور انتظامیہ نے کئی پلازے گرانے کے ساتھ غیر قانونی عمارتیں اور تعمیرات منہدم کردیں۔

کارروائی کے دوران انسداد تجاوزات انتظامیہ اور عملے پر شرپسندوں نے حملہ کردیا، جس میں پتھر لگنے سے ایک سرکاری اہل کار دانیال زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن کا پہلا مرحلہ ہے۔ مشینری کی مدد سے خلافِ قواعد تعمیر پلازوں اور تجاوزات کو گرایاگیا ہے۔ اس حوالے سے متعدد رپورٹس تھیں کہ مری میں ناجائز پلازے اور تجاوزات کی بھرمار ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی منظوری دی ہے، جسے پیش نظر رکھتے ہوئے آنے والے دنوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے مری انتظامیہ کی سائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کرنے پر بہادری سے کارروائی کرنے والوں کو شاباش پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی زمین واگزار کرانے والے عملے نے قانون کی سربلندی کے لیے زخم کھائے۔ قانون شکن حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں