8

والدہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو مجھے بہت ہنسی آئی، فیصل قریشی

[ad_1]

فیصل قریشی نے اپنی والدہ کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دے دیا : فوٹو : فائل

فیصل قریشی نے اپنی والدہ کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دے دیا : فوٹو : فائل

  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے اپنی والدہ و سینیئر اداکارہ افشاں قریشی کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں ویڈیو دیکھ کر خود بہت ہنسی آئی تھی۔

فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بذریعہ فون کال شرکت کی، جہاں اُنہوں نے اپنی والدہ افشاں قریشی کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیا۔

اداکار نے کہا کہ سوشل میڈیا کے موجودہ دور میں لوگوں کو یوٹیوب، فیس بُک اور انسٹاگرام پر صرف لائکس اور ویوز چاہیے ہیں، انہی ویوز اور لائکس کے چکر میں لوگ مثبت چیزوں کے بجائے منفی باتوں کو زیادہ پھیلاتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جب میری والدہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو مجھے وہ دیکھ کر خود بہت ہنسی آرہی تھی، میں نے تو اپنی والدہ سے کہہ دیا تھا کہ آپ ویڈیو پر کوئی ردعمل نہیں دینا لیکن اس کے باوجود والدہ نے ردعمل دیا۔

مزید پڑھیں: میرا بیٹا بڑا اسٹار بن گیا لیکن اچھا انسان نہیں بن سکا، والدہ فیصل قریشی

فیصل قریشی نے کہا کہ ویڈیو پر لوگوں نے ایسے تبصرے کیے کہ جیسے اُنہیں تو کبھی اپنی ماؤں سے ڈانٹ ہی نہیں پڑی یا اُن کے والدین کبھی اُن سے ناراض ہی نہیں ہوئے۔

اداکار نے کہا کہ آج کل لوگ سوشل میڈیا سے پیسے کمانے کے چکر میں چھوٹی سی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں، اصل ویڈیو کو ایڈٹ کرکے وائرل کیا جاتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں لوگوں پیسہ کمانے کے چکر میں کسی بھی حد تک گِر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سینئر اداکارہ اور فیصل قریشی کی والدہ افشاں قریشی کا ایک انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں نے اللہ سے دعا مانگی تھی کہ اللہ میرے بیٹے کو بہت بڑا اسٹار بنائے اور میری یہ دعا قبول ہوگئی لیکن مجھ سے ایک غلطی یہ ہوئی کہ مجھے یہ بھی دعا کرنی چاہیے تھی کہ اللہ اسے اچھا بیٹا اور اچھا انسان بھی بنائے۔

مزید پڑھیں: فیصل قریشی کا اپنی والدہ کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا

ویڈیو سے ایسا تاثر مل رہا تھا کہ فیصل قریشی کی والدہ اپنے بیٹے سے ناراض ہیں، بعدازاں، انسٹاگرام پر ایک پیج کی جانب سے اداکارہ کے انٹرویو میں بولے جانے والے الفاظ کو مینشن کرکے پوسٹ لگائی گئی تھی جس پر افشاں قریشی نے اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ردِعمل دیا تھا۔

افشاں قریشی نے لکھا تھا کہ ’آپ لوگ جھوٹی خبریں پھیلانے سے کبھی باز نہ آنا، برائے مہربانی میرے اور میری فیملی سے متعلق ایسی خبریں نہ پھیلائیں، ویوز اور کمنٹس حاصل کرنے کے لیے ان گھٹیا طریقوں کو استعمال کرنا چھوڑ دیں‘۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں