[ad_1]
کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے جہاں 17 پیسے کمی سے 278 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی بہتری ریکارڈ کی گئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا اور ایک موقع پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 32پیسے کی کمی سے 278روپے 15پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 17پیسے کی کمی سے 278روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر صرف ایک پیسے کے اضافے سے 279روپے 55پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
خیال رہے کہ عالمی سطح پر اہم کرنسیوں کی نسبت ڈالر کی قدر مضبوط ہورہی ہے لیکن مقامی سطح پر ذرمبادلہ کی طلب محدود ہونے اور غیرملکی کرنسیوں کی قدر کا تعین مارکیٹ فورسز پر مبنی ہونے سے ڈالر وقفے وقفے سے اتار چڑھاو کا شکار نظر آرہا ہے۔
اوپن کرنسی مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ جون 2024 تک ڈالر کی قدر میں کوئی قابل ذکر اضافہ نظر نہیں آرہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی طلب نہ ہونے کے برابر ہے جس سے روپیہ معمولی نوعیت کی کمی بیشی کے ساتھ مستحکم رہنے کی توقع ہے۔
[ad_2]
Source link