9

سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس، 23 ارب کے7منصوبوں کی منظوری

[ad_1]

مظفر آباد مانسہرہ ایکسپریس وے،تعلیم اورصحت کے منصوبوں کو منظورکرلیا گیا
۔ فوٹو: فائل

مظفر آباد مانسہرہ ایکسپریس وے،تعلیم اورصحت کے منصوبوں کو منظورکرلیا گیا
۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 23 ارب کے7منصوبوں کی منظوری دیدی۔

سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت بدھ کو اسلام آباد میں ہوا جس میں 23ارب روپے مالیت کے 7 منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ 6.7بلین ڈالر کے ایم ایل 1پروجیکٹ سمیت 4منصوبوں جن کی مالیت 82.24 ارب روپے ہے کو غور کے لیے قومی اقتصادی کونسل (ایکنک)کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھجوانے کی سفارش کی گئی۔

مین لائن (ML-1) کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ میں دوبارہ ترمیم شدہ پی سی ون اور حویلیاں کے قریب ڈرائی پورٹ کا قیام شامل ہے ان منصوبوں کی مالیت 6.7ارب ڈالر ہے۔

اجلاس میں پیش کردہ ٹرانسپورٹ اور کمیونی کیشن سیکٹر کے دیگر منصوبوں میں 9239.534 ملین روپے کا منصوبہ “میرپور اسلام گڑھ روڈ پر ریزروائر چینل کے پار راٹھوا ہرایم پل کی تعمیر، 58079.852 ملین روپے کا منصوبہ مظفر آباد۔ مانسہرہ ایکسپریس وے کی تعمیر (26.300 کلومیٹر) ہے جس میں 3.4کلومیٹر لمبی ٹنل اور ایکسپریس وے کی تعمیر شامل ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں