[ad_1]
ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے شاہ رخ خان کے ہیٹ اسٹروک میں مبتلا ہونے کی خبروں کے بعد اپنے ردعمل میں مختلف تجاویز دی ہیں۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ماحول سے پیار کرنا چاہئے اسی طرح ماحول بھی ہم سے پیار کرے اور ہمیں اس کی حفاظت بھی کرنی چاہئے۔
ملائیکہ اروڑا نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے مداحوں کو مشورے دیئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں، آرام دہ سوتی کپڑے پہنیں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو دھوپ میں جاتے ہوئے سن اسکرین اور چھتری کا استعمال بھی کرنا چاہئے۔
یاد رہے کہ کنگ خان کو ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ ایک دن داخل رہے اور اب ان کی طبیعت ٹھیک ہوگئی ہے۔
[ad_2]
Source link