11

پرابھاس نے اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

[ad_1]

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

بھارتی حیدرآباد: انڈین سپر اسٹار پرابھاس نے اپنی شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک مبہم سی پوسٹ کی جس کے بعد یہ افواہیں گرم ہوگئی تھیں کہ اداکار جلد شادی کا اعلان کرنے والے ہیں۔

اپنی نئی سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے شادی کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

برابھاس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جلد شادی کا ارادہ نہیں ہے کیوں کہ وہ اپنی خواتین مداحوں کے جذبات کو مجروح نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

ایکشن تھرلر ’کالکی 2898AD‘ میں لیجنڈری کمل ہاسن، پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

واضح رہے کہ ’کالکی2898AD‘ کے نارتھ انڈین حقوق 100 کروڑ میں فروخت کیے گئے ہیں جبکہ ’پشپا2‘ کے حقوق 200 کروڑ میں فروخت ہوئے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں