12

سابق اداکارہ زینب جمیل نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کا الزام شوہر پر عائد کردیا

[ad_1]

شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی ہے، زینب

شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی ہے، زینب

 لاہور: ڈیفنس میں سیلون مالک خاتون پر فائرنگ کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا۔

سابقہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کا الزام اپنے شوہر پر عائد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی ہے، وہ گزشتہ دو ماہ سے مجھے دھمکیاں دے رہا تھا لیکن میں دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائی کیونکہ مجھے لگا کہ میرے بچوں کا باپ میرے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا۔

اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ پر قاتلانہ حملہ، 6 گولیاں لگیں

انہوں نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال سے ویڈیو ریکارڈ کررہی ہوں ، مجھے دوبارہ دھمکیاں مل رہی ہیں ، ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ، پولیس مجھے سکیورٹی فراہم کرے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں