[ad_1]
راولپنڈی: چوہڑ چوک قریب خاتون اناڑی ڈرائیور نے گاڑی شہریوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 7 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہڑ چوک قریب خاتون اناڑی ڈرائیور سفید آلٹو چلا رہی تھی کہ تیز رفتاری سے کار بے قابو ہوگئی۔
خاتون نے گاڑی شہریوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک 7 سالہ بچی طلحہ ناز موقع پر جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں ہونیوالوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی شناخت شازیہ، غلام اور افضل کے ناموں سے ہوئی۔
تھانہ ویسٹریج پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، خاتون ڈرائیور فرح موقع سے فرار ہوگئی۔
[ad_2]
Source link