11

طلعت حسین کی نماز جنازہ کب اور کہاں ادا کی جائیگی؟ بیٹی نے بتا دیا

[ad_1]

طلعت حسین آج کراچی میں انتقال کرگئے : فوٹو : انسٹاگرام

طلعت حسین آج کراچی میں انتقال کرگئے : فوٹو : انسٹاگرام

  کراچی: پاکستان کے لیجنڈری اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی تزین حسین نے اپنے والد کی نماز جنازہ کی تفصیلات شیئر کردیں۔

تزین حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے مرحوم والد طلعت حسین کی یادگار تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار کے چہرے پر مسکراہٹ ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ طلعت حسین کی نمازِ جنازہ آج شام عصر کی نماز کے بعد 5 بجکر 30 منٹ پر کراچی کے علاقے خیابانِ اتحاد کی عائشہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

اداکار کی صاحبزادی نے یہ بھی بتایا کہ طلعت حسین کی تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کی جائے گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ طلعت حسین کی اہلیہ و بیوہ اور دیگر اہلخانہ شام 4 بجکر 15 منٹ پر دادا بھائے سینٹر میں موجود ہوں گے جہاں لوگ اُن سے اداکار کے انتقال پر تعزیت کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ریڈیو، ٹیلی ویژن اور سنیما میں اپنا ایک اعلیٰ مقام بنانے والے لیجنڈری اداکار طلعت حسین طویل عرصے سے بیمار تھے اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

مزید پڑھیں: “طلعت حسین کا انتقال پاکستانی شوبز کیلئے بہت بڑا نقصان ہے”

طلعت حسین بھارت کے شہر دہلی میں 1940ء میں پیدا ہوئے تھے، اُنہوں نے پروفیسر رخشندہ حسین سے شادی کی تھی، اس جوڑی کی بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

حکومت پاکستان کی طرف سے 1982 میں طلعت حسین کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ اور سال 2021 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں