8

اسلام آباد: نوسربازوں نے غیرملکی خاتون کو لوٹ لیا

[ad_1]

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں دو نوسربازوں نے غیر ملکی خاتون کو نقدی سے محروم کردیا۔

ذرائع کے مطابق دو افراد جعلی پولیس افسر بن کر پولینڈ کی خاتون شہری سے 500 پاؤنڈ اور کچھ یوروز چھین کر فرار ہو گئے۔

دونوں افراد نے چیکنگ کے بہانے خاتون کو روکا اور اسکا پرس چیک کیا، پرس میں موجود نقدی نکالی اور پرس پھینک کر موقع سے فرار ہو گئے۔

دونوں نوسربازوں نے پولیس یونیفارم نہیں پہنا تھا، تھانہ کوہسار پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی  تفتیش شروع کردی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں