10

آئی ایم ایف کا دودھ، گوشت کی قیمتیں مارکیٹ پر چھوڑنے کا مطالبہ

[ad_1]

حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر مشاورت شروع کر دی۔ فوٹو : فائل

حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر مشاورت شروع کر دی۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ دودھ اور گوشت کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرکے مارکیٹ پر چھوڑ دی جائیں۔

آئی ایم ایف نے پاکستان سے گوشت اور دودھ کی قیمت طے کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنر سے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دودھ اور گوشت کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرکے مارکیٹ پر چھوڑ دی جائیں۔

حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے متعلق سمری ای سی سی کو منظوری کیلیے بھیجی جائیگی۔

دوسری جانب وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے قیمتوں کی ڈی کیپنگ پر مشاورت طلب کی ہے۔ پاکستان ڈیری کیٹل اینڈ فارمرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں