6

بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: انڈیا کے معروف ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح کامیڈین منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ کامیڈین نے میک اپ آرٹسٹ مہ زبین کوٹ والا سے نکاح کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق منور فاروقی اپنی شادی کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے اسی لئے ایونٹ کی کوئی تصویر ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کامیڈین کی طرف سے کوئی بیان جاری ہوا ہے۔

شادی کی تقریب میں منور اور مہ زبین کے قریبی رشتہ دار اور دوست احباب شریک ہوئی اور یہ ایونٹ اتوار کو منعقد ہوا۔

یاد رہے کہ منور فاروقی اس سے قبل بھی ایک شادی کرچکے ہیں جس سے ان کا ایک بیٹا پیدا ہوا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں