[ad_1]
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ پہاڑیوں پر چار مقامات پر لگنے والی آگ پر پاک فوج کی معاونت سے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے باوجود بھی مکمل قابو نہ پایا جاسکا۔
تفصیلات کے مطابق شدید گرمی کے باعث اسلام آباد میں قائم مارگلہ کی پہاڑیوں سے اچانک آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے چار مقامات پر پھیل گئی اور اس کا دھواں کئی کلومیٹر دور سے بھی نظر آنے لگا۔
آتشزدگی کے باعث اٹھنے والا دھواں شہر اقتدار میں پھیلا جس کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں تھوڑی دشواری پیش آئی۔ انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم اس میں ناکامی کا سامنا رہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کو بجھانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی جس پر این ڈی ایم اے نے ہیلی کاپٹرز مہیا کیے اور بڑے پیمانے پر اقدامات کر کے آگ پر قابو پایا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق مارگلہ ہلز پر چار مقامات پر آگ لگی ہوئی تھی، جس پر قابو پانے کیلئے ہیلی کاپٹرز مہیا کیے گئے، زمینی رابطہ نہ ہو نے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ایوی ایشن اسکوارڈن اور پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے آگ بجھانے ميں معاونت کی۔
انہوں نے بتایا کہ تین مقامات پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا تاہم ایک مقام پر آگ بجھانے کیلیے اندھیرا ہونے کے باوجود بھی آپریشن جاری ہے۔
6. اندھیرا ہونے تک ہیلی آپریشن جاری رہا۔
[ad_2]
Source link