[ad_1]
ممبئی: بالی وڈ اسٹار جوڑی شاہد کپور اور میرا راجپوت نے ممبئی میں مہنگا اپارٹمنٹ خرید لیا۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق پراپرٹی کی قیمت 60 کروڑ بھارتی روپے ہے اور اس کی رجسٹریشن 24 مئی کو ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے اپارٹمنٹ میں تین پارکنگ جگہیں ہیں جبکہ یہ 5395 اسکوائر فٹ پر محیط ہے۔
2018 میں شاہد کپور نے اسی بلڈنگ میں ایک اپارٹمنٹ خریدا تھا جس کی مالیت اس وقت 55 کروڑ تھی اور یہ اداکار کی دوسری پراپرٹی ہے۔
یاد رہے کہ شاہد کپور اپنی نئی فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ میں نظر آئے تھے جبکہ وہ اگلی فلم ’دیوا‘ میں پوجا ہیگدے کے ساتھ دکھائی دیں گے۔
[ad_2]
Source link