4

فلسطینیوں کی نسل کشی پر بالی وڈ فنکاروں کی خاموشی منافقت ہے، صحیفہ جبار خٹک

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

لاہور: اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر بالی وڈ فنکاروں کی خاموشی پر صحیفہ جبار خٹک نے سخت تنقید کی ہے۔

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ مغرب میں لوگ ہالی وڈ فنکاروں کا اسرائیلی حمایت پر بائیکاٹ کررہے ہیں جبکہ بالی وڈ فنکاروں کے خلاف کوئی مہم نہیں چل رہی۔

انہوں نے لکھا کہ ہم پڑوسی ملک میں کام کرنا چاہتے ہیں اور اپنے انٹرویوز میں ان کی تعریفیں کرتے ہیں لیکن بالی وڈ فنکار غزہ ایشو پر بالکل خاموش ہیں۔

fdsfdasf

صحیفہ جبار خٹک نے ساتھ فنکاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ بالی وڈ فنکاروں کی تعریف کرنا چھوڑ دیں اور نہ ہی انہیں جنم دن کی مبارک بادیں دے کر سر پر چڑھائیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر پورا انڈیا خاموش ہے جبکہ ہمارے فنکاروں پر وہاں حکومت کی جانب سے کام کرنے پر پابندی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں