[ad_1]
ممبئی: بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی کا کہنا ہے کہ میرے اور شاہ رخ خان کے پاس سگریٹ خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔
سینئر اداکار منوج باجپائی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شاہ رخ خان کےساتھ تھیٹر کے ڈراموں میں کام کیا ہے۔ یہ وہ دور تھا جب ہم دونوں کے پاس سگریٹ خریدنے کے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے۔ ایک سگریٹ خرید کر آدھی سگریٹ میں پیتا تھا اور آدھی شاہ رخ پیتا تھا۔ تھیٹر کے دور میں ایک سگریٹ کم از کم 4 لوگ شئیر کرتے تھے۔
منوج باجپائی کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان اب بہت بڑے اسٹار بن چکے ہیں۔ میں اپنے تمام پرانے دوستوں سے رابطے میں ہوں تاہم شاہ رخ خان کی زندگی اب ہم سے بالکل مختلف ہوچکی ہے۔ منوج باجپائی اور شاہ رخ خان فلم ویر زارا میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔
[ad_2]
Source link